پاکستان نے وزیراعظم کے بیان سے متعلق بھارتی پراپیگنڈہ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے بیان کو مکمل طور پرتوڑ مروڑ کر پیش کیا جارہا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی پابندیوں کی مانیٹرنگ کمیٹی کی رپورٹ کو غلط طور پر پیش کررہا ہے، وہ اپنے پاکستان مخالف پراپیگنڈا کو فروغ دینے کے لئے ایسا کررہا ہے، لیکن وہ عالمی برادری کو گمراہ کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکتا۔
عائشہ فاروقی نے کہا کہ بھارتی وزارت خارجہ کے بیان کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی سے دنیا کی توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، بھارت مسلسل کشمیری عوام کے خلاف جرائم روا رکھے ہوئے ہے اور پاکستان کے خلاف بھی دہشت گردی کو ریاستی پالیسی کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے، بھارتی اعلی حکام اکثر پاکستان کے عدم استحکام کے شکار حصوں کے بارے میں بڑھاچڑھاکر تبصرے بھی کرتے ہیں۔