رواں مالی سال کے دوران تمباکو کی برآمدات میں 53.96فیصد اضافہ
اسلام آباد(اے پی پی) جاری مالی سال کے دوران تمباکو کی برآمدات میں 53.96فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے دس ماہ میں جولائی تا اپریل 2019-20ء کے دوران تمباکو کی برآمدات کا حجم 29.567ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران تمباکو کی برآمدات سے 19.204ملین ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔ اسی طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے دوران تمباکو کی قومی برآمدات میں 10.363ملین ڈالر یعنی 53.96فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔