وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی عیدالفطر کے موقع پر عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے بہترین سیکورٹی انتظامات پرپولیس اور قانو ن نافذ کرنے والے اداروں کو شاباش
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی عیدالفطر کے موقع پر عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے بہترین سیکورٹی انتظامات پرپولیس اور قانو ن نافذ کرنے والے اداروں کو شاباش, عیدالفطر کے اجتماعات کے دوران شاندار انتظامات پر پولیس اور قانون نافذکرنیوالے اداروں کی کارکردگی کی ستائش.
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ عید کے تینوں روز پولیس نے عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے اپنے فرائض بطریق احسن سرانجام دیئے، شہریوں نے پرامن اور پرسکون ماحول میں نماز عیدالفطر ادا کی اورتفریحی سرگرمیوں سے محظوظ ہوئے، صوبائی اداروں اور محکموں کے ساتھ متعلقہ ایجنسیوں کی کوآرڈینیشن بہترین رہی ، متعلقہ اداروں، پولیس او رانتظامیہ نے مربوط اندازمیں کام کرتے ہوئے عیدالفطر کے موقع پر پر امن فضا کو یقینی بنایا، اسی جذبے، محنت اور عزم کے ساتھ آئندہ بھی قیام امن کیلئے کام کرنا ہے، تمام محکموں اوراداروں نے جس طرح ایک ٹیم ورک کے طور پر کام کیا وہ قابل تحسین ہے، ہمیں اسی طرح مل کر کام کرتے ہوئے باہمی اتحاد سے ملک کو امن کا گہوارہ بنانا ہے،قیام امن سے متعلقہ تمام ادارے بہترین کارکردگی پر مبارکباد کے مستحق ہیں۔
٭٭٭٭