گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ ا پوزیشن کی اے پی سی اصل میں ' ' آل پارٹیز مال بچائو کانفر نس '' ہوگی ,آج حکومت اور عوام ایک پیج پر ہیں۔ ملک کو معاشی اور سیاسی عدم و استحکام کا شکار کر نیوالوں کی ہر سازش کو ناکام بنا دیں گے ۔ حکومت احتساب سب کے لیے کی پالیسی پر گامزن ہے, ملک کو کر پشن 'ظلم وناانصافی جیسے جرائم سے پاک کر یں گے۔وزیر اعظم عمران خان کی بھارت کو مذاکرات کی پیشکش خطے میں امن کا پیغام ہے ,بھارت کو بھی چاہیے وہ مذاکرات کی میز پر آجائے اور مسائل کو بات چیت کے ذریعے حل کیا جائے کیونکہ اسکے سواکوئی اور راستہ نہیں۔ وزیر اعلی شکایت سیل کے وائس چیئر مین ناصر سلمان 'وائس چیئر مین اورسیز کمیشن چوہدری وسیم رامے 'تحر یک انصاف کے رکن اویس یونس سمیت دیگر سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ پاکستان کسی ایک سیاسی جماعت یا فرد کا نہیں بلکہ سب کا پاکستان ہے اور سب کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اس ملک کو مضبوط بنانے اور استحکام پاکستان کیلئے اپنا کردار اد ا کریں۔ مگرجب اپوزیشن جماعتوں سے نیب یا کوئی اور ادارہ کر پشن کے متعلق پوچھے تو یہ اپنی بے گناہی ثابت کر نے کی بجائے حکومت کو احتجاج کی دھمکیاں دینا شروع کردیتے ہیں۔ اصل میں اپوزیشن کا ایجنڈہ ہی احتساب کے عمل کو روکنا اور ملک میں افرا تفری اور انتشار پھیلانا ہے جو کسی بھی صورت ملک وقوم کے مفاد میں نہیں اور قوم بھی کسی ایسے ایجنڈے کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ آج دہشت گردی سمیت ملک دشمن طاقتوں کی وجہ سے جو حالات ہیں ان میں پاکستان کو سیاسی اور معاشی استحکام کے ساتھ ساتھ اتحاد کی بھی بہت زیادہ ضرورت ہے اپوزیشن جماعتوں کو چاہیے وہ جوش کی بجائے ہوش سے کام لیں اور احتجاج کی دھمکیوں کی بجائے پار لیمنٹ کے اندر اور باہر ملک وقوم کے مفادات کو تر جیح دیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان جب سے وزیر اعظم بنے ہیں وہ بھارت سمیت سب ممالک کے ساتھ امن اور دوستانہ تعلقات کی بات کر رہے ہیں جسکی وجہ سے دنیا بھر میں سفارتی سطح پر پاکستان کے اقدامات کی تعریف کی جا رہی ہے, اب وزیر اعظم عمران خان کا ایک بار پھر بھارت کو مذاکرات کی میز پر آنے کا مشورہ انتہائی قابل تعر یف ہے ۔بھارت کوبھی چاہیے کہ وہ اقوام متحدہ کی قرادادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کو حل کر یں اور تمام مسائل کو کل نہیں آج ہی مذاکرات کے ذریعے حل کر نے کا آغاز کریں یہی بھارت اور خطے سمیت سب کے مفاد میں بہترہوگا۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024