بھکر میں ٹریفک حادثہ، 5 افراد جاں بحق، 20 زخمی

اوکاڑہ اور بھکر میں دو مختلف حادثات میں5 افراد جاں بحق اور 20زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق اوکاڑہ میں مسافر وین میں گیمبر اڈا کے قریب آگ لگی جس میں گاڑی میں سوار بعض مسافروں کو باہر نکلنے کا موقع نہیں ملا جس کے باعث ڈرائیور سمیت 9 افراد جھلس کر شدید زخمی ہوگئے۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اوکاڑہ منتقل کیا جہاں 2 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ وین میں آگ سی این جی سلنڈر کی لیکج کے باعث لگی۔دوسری جانب بھکر میں مسافر بس او ٹریلر میں تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق مسافر بس کراچی سے مانسہرہ جارہی تھی اور ایم ایم روڈ پر فاضل کے قریب اسے حادثہ پیش آیا ، زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے 2زخمیوں کو تشویشناک حالت کے پیش نظر ڈی ایچ کیو ہسپتا ل منتقل کر دیا گیا ۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق و زخمی ہونے والوں میں خواتین بھی شامل ہیں۔