پاکستان تحریک انصاف نے عام انتخابات 2018کےلئے قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کےلئے اپنے امیدواروں کا اعلان کردیا ،قومی اسمبلیکے173حلقوں کےلئے امیدواروں کے چناﺅ کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ چاروں صوبائی اسمبلیوں کےلئے 290امیدواروں کے نام جاری کردیے گئے ہیں ، خیبر پختونخوا اسمبلی کےلئے 81 ، سندھ اسمبلی کےلئے 21،بلوچستان اسمبلی کےلئے 23 اورپنجاب کے 165 ا میدواروں کوپارٹی ٹکٹس جاری کر دیے گئے ہیں ،پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اسلام آباد، بنوں، راولپنڈی، میانوالی اور لاہور سے انتخاب لڑیں گے،غلام سرور خان راولپنڈی کے دو حلقوں این اے 59 اور 63 سے سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کا مقابلہ کریں گے ،شاہ محمود قریشی این اے 156 ملتان ،عبدالعلیم خان این اے 129 لاہور ،شفقت محمود این اے 130 لاہور سے الیکشن لڑیں گے،قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کے بقیہ حلقوں سے امیدواروں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا ۔ جمعہ کو پاکستان تحریک انصاف کے گزشتہ ایک ہفتے سے جاری پارلیمانی بورڈ کی جانب سے ابتدائی طور پر قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کےلئے منتخب امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا گیا ۔تحریک انصاف کی جانب سے جاری فہرست کے مطابق این اے 1چترال سے عبدالطیف ، این اے 3سوات 2سے سلیم رحمان ، این اے 4سوات 3سے مراد سعید ، این اے 5اپر دیر سے صاحبزادہ صبغت اللہ ، این اے 6لوئر دیر ون سے محبوب شاہ ، این اے 7لوئر دیر 2سے محمد بشیر خان ، این اے 8مالا کنڈ سے جنید اکبر ، این اے 9بونیر سے شیر اکبر خان ، این اے 12بٹ گرام سے محمد نواز خان ، این اے 14مانسہرہ سے زرگل خان ، این اے 15ایبٹ آباد ون سے علی اصغر خان ، این اے 16ایبٹ آباد 2سے علی خان جدون ، این اے 17ہری پور سے عمر ایوب خان ، این اے 18صوابی ون سے اسد قیصر، این سے 19صوبائی 2سے عثمان خان ترکئی ، این اے 20مردان ون سے مجاہد علی ، این اے مردان 2سے محمد عاطف ، این اے 24چارسدہ ٹو سے فضل محمد خان ، این اے 25نوشہرہ ون سے پرویز خٹک ،این اے 26نوشہرہ 2سے عمران خان خٹک ، این اے 27پشاور ون سے نور عالم خان ، این اے28 پشاور 2سے ارباب عامر ایوب ، این اے 29پشاور3سے شاہ فرمان ، این اے 30پشاور4سے شیر علی ارباب ، این اے 31پشاور 5سے شوکت علی کو پارٹی ٹکٹس جاری کئے گئے ہیں ۔ جاری فہرست کے مطابق این اے 33ہنگو سے خیال زمان ،این اے 34کرک سے شاہد احمد ، این اے 35بنوں سے عمران خان ،این اے 37ٹانک سے حبیب اللہ خان ، این اے 38ڈیرہ اسماعیل خان ون سے علی امین خان گنڈاپور، این اے 39ڈیرہ اسماعیل خان ٹو سے محمد یعقوب شیخ ، این اے 50ٹرائیبل ایریا ون سے گلداد خان ،این اے 41ٹرائیبل ایریا2سے گل ظفر خان ، ایناے 42ٹرائیبل ایریا 3سے ساجد خان ، این اے 46ٹرائیبل ایریا 7سے سید اقبال میاں ، این اے 47ٹرائیبل ایریا 8سے جواد حسین ، این اے 51سے قیصر جمال ، این اے 52اسلام آباد ون سے راجہ خرم نواز، این اے 53اسلام آباد 2سے عمران خان ،این اے 54اسلام آباد 3سے اسد عمر، این اے 55اٹک ون سے میجر(ر) طاہر صادق، این اے 56اٹک ٹوطاہر صادق ، این اے 57راولپنڈی ون سے صداقت علی عباسی ، این اے 58راولپنڈی2سے چوہدری محمد عظیم ، این اے 59راولپنڈی 3سے غلام سرور خان ، این اے 61راولپنڈی 5سے عامر محمود کیانی ، این اے 63راولپنڈی 7سے غلام سرورخان ، این اے 64چکوال ون سے غلام عباس، این اے 67جہلم 2سے چوہدری فواد حسین ، این اے 70گجرات 3سے سید فیض الحسن ، این اے 71گجرات4سے چوہدری محمد الیاس، این اے 73سیالکوٹ ٹو سے محمد عثمان ڈار، این اے 74سیالکوٹ تھری سے بیرسٹر منصور سرور خان، این اے 76سیالکوٹ 5سے محمد اسلم ، این اے 77نارروال ون سے میاں محمد رشید، این اے 78نارروال ٹو سے ابرارالحق،این اے 71گوجرانوالہ سے محمد احمد چٹھہ،این اے 82سے علی ، این اے 83سے رانا نذیر احمد خان ،این اے84گوجرانوالہ سے عماد علی حسین خان ، این اے 85منڈی بہاﺅالدین سے حاجی امتیاز احمد چوہدری ، این اے 86منڈی بہاﺅالدین سے نذر محمد گوندل ، این اے 87حافظ آباد سے چوہدری شوکت علی بھٹی ، این اے 88سوگودھا سے ندیم افضل گوندل ، این اے 89سرگودھا سے اسامہ احمد میلہ، این سے 91سرگودھا سے چوہدری عامر سلطان چیمہ ،این اے 92سرگودھا ظفر احمد قریشی ، این اے 93خوشاب عمر اسلم خان ، این اے94خوشاب گل اصغر خان ، این اے 95میانوالی عمران خان ، این اے 96میانوانی امجد علی خان ، این اے 98بھکرافضل خان ڈھانڈا، این اے 100چنیوٹ ذوالفقار علی شاہ، این اے 101فیصل آباد ظفر ذوالقرنین ساہی ، این اے 102فیصل آباد ملک نواب شیر وزیر ، این اے 103فیصل آباد محمد سعد اللہ ، این اے 104فیصل آباد سرداردلدار احمد چیمہ ، این اے 105فیصل آباد رانا آصف توصیف، این اے 106فیصل آباد نثار احمد، این اے107فیصل آباد خرم شہزاد، این اے 108فیصل آباد فرخ حبیب، این اے 110راجہ ریاض احمد، این اے 111ٹوبہ ٹیک سنگھ اسامہ حمزہ ، این اے 112ٹوبہ ٹیک سنگھ چوہدری محمد اشفاق، این اے 113ٹوبہ ٹیک سنگھ حیدر علی خان کھرل، این اے 114جھنگ محمد محبوب سلطان ، این اے 115جھنگ غلام بی بی بھروانہ ، این اے 116جھنگ محمد امیر سلطان ، این اے 117ننکانہ صاحب بلال احمد ورک ، این اے 118ننکانہ صاحب اعجاز احمد شاہ، این اے 119شیخوپورہ راحت امان اللہ بھٹی ، این اے 120شیخوپورہ علی اصغر منڈا، این اے 121شیخوپورہ محمد سعید ورک ، این اے 122شیخوپورہ علی سلمان ، این اے 124لاہورمحمد نعمان قیصر ، این اے 125لاہورڈاکٹر یاسمین راشد، این اے 126لاہورمحمد حماد اظہر،این اے 127لاہورجمشید اقبال،این اے 128لاہورچوہدری اعجاز احمد، این اے 129لاہورعلیم خان ، این اے 130لاہور شفقت محمود ، این اے 131لاہور عمران خان ، این اے 132لاہورچوہدری محمد منشاءسندھو، این اے 133لاہور اعجاز احمد چوہدری ، این اے 134لاہور ملک ظہیر عباس، این اے 135لاہور ملک کرامت علی ،این اے 136لاہورملک اسد علی ، این اے 137قصور راشد طفیل ، این اے 138قصور سردار آصف علی دھولہ ، این اے 139قصور ڈاکٹر اعظم الدین لکھوی ، این اے 140قصورسردار طالب حسین نکئی ،این اے 141اوکاڑہ سید صمصام علی شاہ بخاری ، این اے 142اوکاڑہ راﺅ حسن سکندر، این اے 146پاکپتن میاں محمد امجد جویہ ،این اے 147ساہیوال چوہدری نوریز شکور خان ، این اے 148ساہیوال ملک محمد یار ڈھکو، ، این اے 149ساہیوال سے رائے محمد مرتضیٰ اقبال ، این اے 150خانیوال رضا حیات ہراج ، این اے 151احمد یار ہراج ، این اے 152خانیوال ظہور حسین قریشی ، این اے 153خانیوال ملک غلام مرتضیٰ، این اے 155ملتان ملک محمد عامر ڈوگر،این اے 156ملتان شاہ محمود قریشی ، این اے 157ملتان مخدوم زادہ محمدزین حسین قریشی ،این اے158محمد ابراہیم خان ، این اے 159رانا محمد قاسم نون ، این اے 162وہاڑی عائشہ نذیر، این اے 163وہاڑی اسحاق خان خاکوانی ، این اے 164طاہر اقبال ، این اے 165وہاڑی ملک اورنگزیب خان کچھی ، این اے 167بہاولنگرمیاں ممتاز احمد متیانہ، این اے 168فاطمہ طاہر چیمہ ، این اے 169میاں عبدالرشید ، این اے 171بہاولپورچوہدری نعیم الدین وڑائچ، این اے 173بہاولپور خدیجہ عامر، این اے 175رحیم یار خان سے مخدوم سید احمد عالم ، این اے 176رحیم یارخان مبن عالم ، این اے 177مخدوم خسرو بختیار، این اے 178سے ریاس محبوب ، این اے 179رحیم یار خان سے جاوید اقبال ، این اے 181سے ملک غلام مصطفی کھر، این اے 184سے باسط بخاری ، این اے 185سے محمد معظم علی خان ، این اے 186سے عامر طلال خان ، این اے 188سے ملک نیاز احمد جھکڑ، این اے 189سے خواجہ شیراز محمود، این اے 190ذوالفقار خان کھوسہ ، این اے 191سے زرتاج گل ، این اے 192سے سردار محمد خان لغاری ودیگر کو ٹکٹس جاری کئے گئے ۔ دوسری جانب خیبر پختونخوا میں صوبائی اسمبلی کے 81 امیدواروں،سندھ کے فی الحال 21 حلقوں کیلئے امیدواروں کی نامزدگیوں کا اعلان کیا گیا جبکہ بلوچستان اسمبلی کے 23 حلقوں ،پنجاب کے 165 حلقوں کیلئے پارٹی ٹکٹس جاری کئے گئے ۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024