لاہور: سٹی ٹریفک پولیس متحرک، اضافی نفری تعینات، ون وے اور رانگ پارکنگ کرنے والوں سے رعائت نہ بر تیں،سی ٹی او کی ٹریفک افسران کو ہدایت
سٹی ٹریفک پولیس مارکیٹوں،بازاروں،شاپنگ مالز سمیت مصروف شاہرراہوں پر ٹریفک مسائل کے حل کیلئے پرعزم ہے۔رمضان المبارک کے آخری ایام میں ایک ایک ٹریفک سیکٹرز اور پوائنٹ کو مد نظر رکھتے ہوئے نفری لگائی جا رہی ہے۔مارکیٹوں، بازاروں اور شاپنگ مالز کے گردونواح میں اورشہریوں کی مارکیٹوں تک باآسانی پہنچ کیلئے جامع ٹریفک پلان تشکیل دیا گیا ہے ۔ٹریفک انتظامات کو یقینی بنانے کیلئے سٹی ٹریفک پولیس کے مختلف دفاتر ہائے میں تعینات ٹریفک وارڈنز معمول کی ڈیوٹی کے بعد افطار سے لیکررات گئے تک شہریوں کی مدد اور ٹریفک کورواں دواں رکھنے میں مدد کریں گے۔مجموعی طور پر شہر بھر میں سو سے زائد مارکیٹوں اور اہم چوکوں میں ٹریفک کی روانی اور رانگ پارکنگ کے خاتمہ کیلئے 13 ڈی ایس پیز کی نگرانی میں اضافی 37 انسپکٹرز، 362 ٹریفک وارڈنز تعینات کئے گئے ہیں۔جبکہ رانگ پارکنگ کے خاتمہ کیلئے34فوک لفٹرز اور 4بریک ڈاؤنز بھی تعینات کیں گئیں ہیں،جبکہ مزید 45پٹرولنگ افسران مارکیٹوں میں گشت کرتے نظر آئیں گے۔شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر بھی ٹریفک وارڈنز کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ چیف ٹریفک آفیسر لاہور رائے اعجاز احمد کا کہناتھا کہ ایس پی ٹریفک سردار محمد آصف اور ایس پی آصف صدیق انتظامات کی مکمل سپرویژن کریں گے۔انہوں نے کہاکہ شہریوں کی بہت بڑی تعداد افطار کے بعد مارکیٹوں اور شاپنگ مالز کا رخ کرتی ہے لہذا سموتھ فلو آف ٹریفک کیلئے اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔جبکہ رانگ پارکنگ اور ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی بارے آگاہی کیلئے روڈ سیفٹی کیمپ بھی لگائے جا رہے ہیں، شہریوں کو میگا فونز کا استعمال کر تے ہوئے ٹریفک قوانین بارے آگاہی دی جا رہی ہے۔چیف ٹریفک آفیسر رائے اعجاز احمد کا کہناتھا کہ رانگ پارکنگ سڑک پر قبضہ کرنے کے مترادف ہے جبکہ ون وے ٹریفک کی خلاف خود کشی کے مترادف ہے۔ ٹریفک مسائل کی بڑی وجوہات شہریوں کی طرف سے اپنی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو سڑک پر پارک کردینا ہے جس دوسرے شہری اذیت سے دو چار ہوتے ہیں۔انہوں ٹریفک افسران کو ہدایت کی کہ وہ ون وے اور رانگ پارکنگ کرنے والوں سے کوئی رعائت نہ بر تیں۔شہری رانگ پارکنگ اور ون وے ٹریفک کی خلاف سے مکمل اجتناب کریں۔رائے اعجاز احمد کہنا تھا کہ سٹی ٹریفک پولیس ٹریفک کی روانی اور شہریوں کی راہنمائی کیلئے پرعزم ہے۔