کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کارروائی کے دوران اسلحہ کی بھاری کھیپ برآمد کر لی گئی ۔پولیس کے مطابق رینجرز اور پولیس نے کراچی کے علاقہ ڈیفنس میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے جدید اسلحہ کی بھاری کھیپ پکڑ لی۔ پکڑے گئے اسلحہ میں کلاشنکوف، رائفلز، نائن ایم ایم پستول اور دیگر اسلحہ شامل ہے۔ رینجرز اور پولیس اہلکاروں نے ایک سیاہ رنگ کی گاڑی کو روکا اور گاڑی کی تلاشی لئے جانے پر ڈگی سے اسلحہ کی بھاری کھیپ برآمد ہوئی جبکہ ملزمان کو جب تھانے لے جایا گیا اور تفتیش کی گئی تو ان کی رہائشگاہ سے مزید اسلحہ برآمد کیا گیا۔ برآمد کئے گئے اسلحہ میں 11 کلاشنکوف، سات رپیٹر رائفل، 10پستول، گولیاں اور میگزین شامل ہیں۔ دو گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ ملزمان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024