شوال کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 14 جون کو ہوگا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عید الفطر کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جمعرات 14 جون کو کراچی میں طلب کر لیا گیا ۔اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن کریں گے۔ ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے شوال 1439ھ کے چاند کی رویت کے حوالے سے اعلان کیا جائے گا۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس محکمہ موسمیات کے ہیڈ کوارٹر کراچی میں جبکہ زونل اور ضلعی کمیٹیوں کے اجلاس متعلقہ مقامات پر ہوں گے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024