ساہیوال، شیخوپورہ:حالات سے دلبرداشتہ 2 نوجوانوں کی خودکشی
ساہیوال + شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت + نمائندہ خصوصی) ساہیوال کے نواحی چک 117/9.Lمیں گھریلو تنا زعہ پر ایک 25سالہ نوجوان ثقلین نور نے گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی۔ نور احمد کا بیٹے یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کر کے بیکار تھا والدین نے کھیتی باڑی کا کہا جس پر جھگڑا ہو گیا جس پر ثقلین نور نے گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی۔ شیخوپورہ سے نمائندہ خصوصی کے مطابق تھانہ سٹی اے ڈویژن کے علاقہ محلہ آرائیانوالہ میں گھریلو ناچاقی پر تنویر نامی نوجوان نے زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کرلیا، بتایا گیا کہ تنویر جو کہ نشہ کا بھی عادی تھا ماں باپ کی سرزنش پر دلبرداشتہ ہو کر گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں نگل لیں جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا۔