اوورسیز پاکستانیوں کا فی لحال ووٹ ڈالنا ممکن نہیں ،اس وقت یہ کام کرنے سے بڑا نقصان ہو سکتا ہے: چیف جسٹس
سپریم کورٹ میں سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے کیس کی سماعت ہوئی. عمران خان کے وکیل فیصل چودھری نے عدالت کو بتایا کہ سسٹم سیکیورٹی چیک کی رپورٹ آچکی ہے،کوششوں کے باوجود آنیوالے الیکشن میں ووٹنگ ممکن نہیں،سمندر پار پاکستانیوں کے لیے الگ ووٹنگ لسٹ بنانی پڑے گئی.،چیف جسٹس نے کہا کہ کسی ضمنی الیکشن میں ای ووٹنگ کا تجربہ کر سکتے ہیں،خدشہ ہے انتخابات میں کوئی نقصان نہ ہو جائے. سیکریٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب نے کہا کہ فی الحال سمندرپارپاکستانیوں کی ووٹنگ ممکن نہیں،آن لائن سسٹم پر مزید کام کرنے کی ضرورت ہے.عدالت نے قرار دیا کہ ضمنی انتخابات میں آن لائن ووٹنگ کا جائزہ لیا جاسکتا ہے،بیرون ملک پاکستانیوں کو حالیہ الیکشن میں ووٹ کی سہولت حاصل نہیں ہوگی.،چیف جسٹس نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کا فی الحال ووٹ ڈالنا ممکن نہیں ,اس وقت کام کرنے سے بڑا نقصان ہو سکتا ہے. عدالت نے کیس کی سماعت انتخابات کے بعد تک ملتوی کردی۔۔۔