دوحہ سے جدہ پہنچنے والے عازمین عمرہ نئی مشکل میں پھنس گئے عمان ایئر لائن سامان دوحہ چھوڑ آئی
جدہ (آن لائن) دو حہ سے جدہ پہنچنے والے پاکستانی عازمین عمرہ جدہ پہنچ کر نئی مشکل میں پھنس گئے عمان ایئر لائن ان کا سامان دوہا چھوڑ آئی، پاکستانی عازمین عمرہ نے سفارتخانے سے مدد کی اپیل کر دی۔ پاکستانی عازمین کو عمان ایئرلائنز سے جدہ پہنچایا گیا، جدہ پہنچ کر معلوم ہوا کسی بھی پاکستانی کا سامان نہیں پہنچا۔