میانمار کی حکومت اور عالمی برادری روہنگیا مسلمانوں پر غیر انسانی سلوک بند کرائے: ملالہ یوسفزئی
لندن سے جاری ایک بیان میں ملالہ یوسفزئی نے روہنگیا مسلمانوں کی حالت زار پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بھی جینے کا حق ملنا چاہئے، انھوں نے کہا کہ برما میں پیدا ہونے والے مسلمان ملکی کی شہریت کے حق دار ہیں، ان کو بھی بھی وہی حقوق ملنے چاہیے جیسے ریاست کے باقی شہریوں کو دئیے جاتے ہیں، ملالہ یوسفزئی نے مزید کہا کہ وہ مصیبت کی اس گھڑی میں روہنگیا مسلمانوں کے ساتھ ہیں اوردوسروں کو بھی یہی تلقین کرتی ہیں، انھوں نے میانمار حکومت سمیت عالمی رہنماؤں پر زور دیا کہ وہ برما میں مسلمانوں کے قتل وعام کو فوری طور پر رکوائیں-