سینئیر کھلاڑیوں کا ٹیم میں نا ہونا بڑا جھٹکا ہے: وقار یونس
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس کا کہنا تھا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی خوش آئند ہے، مزید ٹیموں کے آنے سے پاکستان کرکٹ میں بہتری آئے گی، ان کا کہنا تھا کہ زمبابوے کے خلاف سیریز میں نئے کھلاڑیوں کو موقع دیا، لیکن اس طرح نہیں جیتے جیسے جیتنا چاہیے تھا، پاکستان ٹیم میں ٹیلنٹ ہے لیکن ابھی کافی کام کرنے کی ضرورت ہے۔ وقار یونس نے ٹیسٹ ٹیم کی بیٹنگ پر اطمعینان کا اظہار کیا، جبکہ تینوں شعبوں میں باؤلنگ کو کمزور قرار دیا، ان کا کہنا تھا کہ انجریز کی وجہ سے فاسٹ باؤلرز کی کارکردگی توقعات کے مطابق نہیں رہی، قومی فاسٹ باؤلنگ مطلوبہ نتائج نہیں دے رہی۔ جبکہ بیٹنگ پر بھی کام کرنے کی ضرورت ہے، سینئیر کھلاڑیوں کا ٹیم میں نہ ہونا بڑا جھٹکا ہے، سینئیر کا خلا پر ہونے میں وقت لگے گا،، وقار یونس کا کہنا تھا کہ سری لنکا کے خلاف سیریز اہم ہے، امید ہے کھلاڑی پرفارم کریں گے۔