تین جے ایف 17 تھنڈر طیارے پیرس ائر شو میں شرکت کیلئے روانہ ہوگئے
لاہور (خبرنگار) پاک فضائیہ کے تین جے ایف 17تھنڈر طیاروں ، پائلٹس اور تکنیکی معاونین پر مشتمل ایک دستہ پی اے ایف کے ایک آپریشنل ائیر بیس سے پیرس ائیر شو میں شرکت کیلئے روانہ ہوگیا۔51واں ائیر شو فرنچ ائیر و سپیس انڈسٹریز ایسوسی ایشن کے تعاون سے 15 سے21 جون تک لابورج پارک ڈیس ایکسپوزیشن پر منعقد ہو گا۔ایک JF-17 طیارہ فضائی مظاہروں میں شرکت کرے گا جبکہ دوسرا طیارہ تمام ہتھیاروں سے لیس زمین پر شائقین کے لیے مرکز نگاہ رہے گا۔ JF-17 تھنڈر طیارہ اس سے پہلے دنیا کی کئی مشہور فضائی نمائشوں میں شرکت کر چکا ہے۔