نوسربازوں کے ہاتھوں زہریلی چیز کھانے سے 2 افراد ہلاک
لاہور ( نامہ نگار) نوسربازوںکے ہاتھوں زہریلی شے کھانے سے 2افرادہلاک ہو گئے ۔ پولیس نے شناخت نہ ہونے پر نعشیں پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے جمع کرا دیں۔ تفصیلات کے مطابق مزنگ اور داتا دربار کے علاقوں میں نوسربازوں کے ہاتھوں زہریلی شے کھانے سے 2افرادہلاک ہو گئے حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی سامنے آئینگے۔