اتوار بازاروں میں ناقص اشیاء کی مہنگے داموں فروخت پر دکانداروں کو 10 ہزار روپے جرمانہ
لاہور(خبر نگار)سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی انسپکشن ٹیم نے امین اکبر چوپڑا ڈسٹرکٹ آفیسر (مانیٹرنگ اینڈ انکوائری) کی سربراہی میں جوہر ٹائون، اقبال ٹائون، ماڈل ٹائون ،وحدت کالونی، گلشن راوی ، بیگم کوٹ اور شادمان اتوار بازاروںکو چیک کیااورغیر معیاری سبزی اور پھل فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی دکانداروں کو10,000روپے جرمانہ کیا۔