چین:غرق ہونیوالے جہاز میں ہلاکتوں کی تعداد 431ہوگئی،11لاپتہ افراد کی تلاش جاری
بیجنگ(اے ایف پی)چین کے دریا ئے یانگ ڑے میں ڈوبنے والے بحری جہاز سے مزید نعشیں نکالنے کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 431 تک پہنچ گئی۔ چینی بحری جہاز کے حادثے میں مرنے والوں کی یاد میں ریسکیو اہلکاروں ،حکام اور مسافروں کے خاندانوں نے سر جھکا کر سوگ منایا، ڈوبنے والے جہاز میں 456 افراد سوار تھے جبکہ11افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔