اقوام متحدہ نے پاکستان کیخلاف پراپیگنڈا پر 2 افریقن این جی اوز کی مشاورتی حیثیت ختم کر دی
اقوام متحدہ ( نمائندہ خصوصی) پاکستان کی درخواست پر اقوام متحدہ نے افریقہ کی 2 این جی اوز کا مشاورتی رتبہ ختم کر دیا۔ پاکستان نے اقوام متحدہ سے شکایت کی تھی کہ یہ دونوں این جی اوز باغی بلوچ دہشت گرد مہران بلوچ سے مل کر ملک کی سالمیت اور وحدانیت کے خلاف کام کر رہی ہیں۔اقوام متحدہ کی کمیٹی میں 5 ممالک بھارت، اسرائیل، امریکہ، یونان اور یورا گوئے نے دونوں این جی اوز کی مشاورتی حیثیت ختم کرنے کے حق میں ووٹ نہیں دیا جبکہ ایک رکن برونڈی اس موقع پر موجود نہیں تھا جبکہ کمیٹی 19 ممالک پر مشتمل تھی جس میں 13 ارکان نے حمایت کی۔