مٹن اسٹو
اجزاء
بکرے کا گوشت :ایک کلو
نمک:حسب ذائقہ
لہسن کے جوئے (کچلے ہوئے) آٹھ سے دس عدد
ادرک(باریک کٹی ہوئی) ایک سے دو کھانے کے چمچ
پیاز(موٹی کٹی ہوئی) ڈیڑھ کلو
ثابت دھنیا:ایک کھانے کا چمچ
سفید زیرہ:ایک کھانے کا چمچ
ثابت لال مرچیں : دس سے بارہ عدد
تیز پات:ایک سے دو عدد
دار چینی:ایک سے دو انچ کا ٹکڑا
ثابت کالی مرچیں :چھ سے آٹھ عدد
بڑی الائچی:تین سے چار عدد
دہی:ایک پیالی
کوکنگ آئل:تین چوتھائی پیالی
ترکیب:
گوشت میں نمک،ادرک،لہسن،پیاز،دھنیا،زیرہ،لال مرچیں ،تیز پات،دار چینی،کالی مرچیں ،بڑی الائچی ،دہی اور تین سے چار کھانے کے چمچ کوکنگ آئل ڈال کر اچھی طرح ملائیں۔گوشت کو دیگچی میں ڈال کر تیز آنچ پر پانچ سے سات منٹ تک پکائیں پھر آنچ ہلکی کر کے اتنی دیر پکائیں کہ گوشت اچھی طرح گل جائے،کوکنگ آئل ڈال کر اتنی دیر بھونیں کہ تیل علیحدہ نظر آنے لگے ،تین سے چار منٹ ہلکی آنچ پر پکا کر چولہے سے اتار لیں ۔
۔۔۔
چکن اسٹکس
اجزاء
چکن :آدھا کلو
لال مرچ:آدھا چائے کا چمچ
ہلدی:دو چائے کے چمچ
گرم مصالحہ:ایک چائے کا چمچ
ہری مرچیں :چار عدد(کٹی ہوئی)
سرکہ:چوتھائی چائے کا چمچ
کریم:آدھا کپ
انڈے:پانچ عدد
شملہ مرچ :ایک کپ(کیوبز بنا لیں)
پیاز:ڈیڑھ کپ(کیوب بنا لیں )
بریڈ کرمز:حسب ضرورت
تیل:حسب ضرورت (فرائی کے لئے)
ترکیب:
گوشت کی بوٹیاں بنا لیں اس میں لال مرچ،ہلدی،گرم مصالحہ،زیرہ،ادرک،لہسن،ہری مرچیں اور کریم ملا دیں اور اس کو پکائیں گوشت گل جائے تو چولہے سے اتار لیں اسٹک پر ایک بوٹی ،ایک شملہ مرچ،ایک کیوب ،پیاز اور پھر بوٹی لگا کر انڈہ لگا دیں اس کے بعد اس پر بریڈ کرمز لگائیں تیل گرم اور فرائی کر لیںمزیدار چکن اسٹک تیار ہیں ۔