نئی دہلی (ریڈیو نیوز) بھارتی عدالت نے بھوپال گیس حادثے کے25برس بعد مقدمے کا فیصلہ کرتے ہوئے 7منیجروں کو 2سال قید اور ایک لاکھ جرمانے کا حکم سنایا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق 1984ء میں بھارت میں بھوپال میں زہریلی گیس کے اخراج سے 26 ہزار افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ 25 برس بعد عدالت نے گیس سانحے میں ملوث آٹھ ملزمان کو سزا سنا دی۔ فیصلہ میں بھارتی نژاد 8 مجرموں کو قصوروار ٹھہرایا گیا ہے۔ بھوپال میں دسمبر 1984ء کو صنعتی حادثے میں 25 ہزار سے زائد افراد ہلاک جبکہ کئی ہزار افراد زخمی ہوئے تھے۔ عدالتی کیس کی سماعت کے دوران 178 عینی شاہدین کا بیان لیا گیا تھا اس کے علاوہ 3008 دستاویزات کا مطالعہ کیا گیا۔ بھوپال کے صنعتی حادثے کی ذمہ دار کمپنی یونین کا کاربائیدڈ کے 8 ممبروں کے خلاف عدالتی کارروائی کی گئی۔ تاہم مختلف سماجی تنظیموں کے مطابق اصل مجرموں کے خلاف کوئی سخت اقدامات نہیں لئے گئے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38