پولیس حکام کے مطابق حادثہ دارالحکومت ڈھاکہ سے تین سو کلو میٹردورسونام گنج ضلع میں اس وقت پیش آیا جب دریا میں طغیانی کے باعث کشتی الٹ گئی ۔ کشتی پرساٹھ سے ستر افراد سوار تھے ۔ امدادی کارکنوں نے اب تک بارہ افراد کی لاشیں برآمد کی ہیں جبکہ باقی لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے ، حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے ۔ بنگلہ دیش میں دو سو پچاس کے قریب دریا بہتے ہیں جبکہ کشتیوں کو آمدورفت کے لیے استعمال کیا جاتا ہے اور ملک بھر میں کشتی ڈوبنے کے حادثات میں ہلاکتیں معمول کا حصہ ہیں ۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024