کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان

 کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں آج سے تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج پنجاب، بلوچستان، خیبرپختونخوا، سندھ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ اس دوران بعض مقامات پر موسلادھاربارش بھی ہو سکتی ہے، ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کے علاوہ رات کے اوقات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ کچھ مقامات پر تیز بارش کی بھی توقع ہے۔

اُردو کیا ہے؟

محمد نوید اسلام  اُردو زبان کی کہانی اسلامی ثقافت کے ایک بے حد درخشاں باب کی ترجمانی ہے۔ اسلامی فتوحات اور مفتوحہ ممالک ...