پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 10جولائی سے شروع ہونگے، سرگودھا سمیت 9 تعیلمی بورڈ نے تمام انتظامات مکمل کرلئے ،کمپیوٹر رازڈ رول نمبر سلپ جاری ، نگران عملہ بھی تعینات کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کل ہفتہ 10 جولائی سے سرگودھا سمیت پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات سلسلہ شروع ہوجائے گا، سرگودھا تعلیمی بورڈ سمیت 9 ڈویژنل بورڈ نے 10جولائی سے شروع ہونے والے امتحانات انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہیں ، نگران عملہ بھی تعینات کر دیاگیا ، بوٹی مافیا کی روک تھام چھاپہ مار ٹیموں کو بھی ہائی الرٹ کر دیا گیا ، جو دوران امتحان اچانک بنائے جانے والے مراکز پر چھاپے مار ےگی، تعلیمی بورڈ نے امتحانات میں حصہ لینے والوں امیدواروں کو کمپیوٹر رازڈ اور تصویری رول نمبر سلپ جاری کر دی ہے جو دیکھا کر ہی امتحانی مراکز داخل ہوسکیں گے۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024