امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے برطانوی ہائی کمیشن کی سیاسی قونصلر کی ملاقات , کشمیر , افغانستان اور دیگر معاملات پر تبادلہ خیال
امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے برطانوی ہائی کمیشن کی سیاسی قونصلر آیوناتھامس نے منصورہ میں ملاقات کی۔ سراج الحق نے کہا کہ
برطانوی حکومت کو کشمیر اور افغانستان کے مسائل کے حل کے لیے کردار ادا کرنا چاہیے ، بھارتی حکومت کا کشمیر کی ریاستی حیثیت کا خاتمہ غیر قانونی ہے ، مسئلہ افغانستان کا حل افغان عوام کی مرضی اور زمینی حقائق کے مطابق ہوناچاہیے ، افغانستان میں امن کا قیام اولین ترجیح ہونا چاہیے، دیگر ممالک کو قیام امن کے لیے مثبت کردار ادا کرنا چاہیے ، برطانیہ تاریخی لحاظ سے مسئلہ کشمیر سے وابستہ رہاہے ، اقوام متحد ہ کی قراردادوں کو نظر انداز کر کے جبر کا نظام مسلط کرنا کشمیریوں کو قبول نہیں ، 5 اگست کے اقدام کے بعد سے بھارتی حکومت انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہے۔ برطانوی قونصلر نے کہا کہ برطانیہ کی کوشش ہے کہ افغانستان میں امن قائم اور خانہ جنگی کا تدارک کیا جائے، پاکستان میں سیکورٹی کی صورتحال بہتر ہو رہی ہے، ہم پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات میں تعلیم ، صحت اور تجارت پر توجہ مرتکز کرنا چاہتے ہیں ،
تمام ممالک کو مل کر کووڈ 19 وبا کے خاتمے کے لیے جدوجہد کرنی چاہیے ۔