وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے جس طرح کشمیر کا مقدمہ دنیا کے سامنے رکھا اس کی مثال نہیں ملتی، کی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ بلاول اور مریم وہ ہیں جنہوں نے انتخابات سے قبل کشمیر کا دورہ ہی نہیں کیا،انہوں نے سوال کیا کہ کشمیر کے حوالے سے آپ لوگوں کی جدوجہد کیا ہے؟ کشمیر کے حوالے سے بات کرنے سے پہلے یہ سوچیں کہ کشمیر کی عوام کے ساتھ ن لیگ حکومت نے کس طرح استحصال کیا،فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ مودی آپ کے نجی پروگرامات پر آتا اور آپ بھارت جاتے تھے، نواز شریف بھارت جاتے مگر حریت راہنماؤں سے ملنے سے انکار کر دیتے تھے کیونکہ وہ اپنے مودی جی کو ناراض نہیں کرسکتے، دنیا میں کون سا ایسا سزا یافتہ مجرم ہے جسے ٹی وی پر آنے کا موقع ملتا ہے، فرخ حبیب نے کہاکہ نواز شریف کی اپیلیں مسترد اورسزائیں بحال ہوچکی ہیں، نواز شریف عدالتی مفرور ہیں، وزیر مملکت نے کہاکہ عمران خان نے مغربی میڈیا اور عالمی دنیا کے سامنے مودی آئیڈیالوجی اورہندتوا سوچ کو بے نقاب کیا،اس لئے کشمیریوں کو عمران خان پر فخر ہے کیونکہ آج تک کسی نے اس انداز سے عالمی سطح پر کشمیر کا مقدمہ نہیں لڑا،یہ حقیقت ہے کہ کشمیر میں الیکشن کے لئے ن لیگ کے پاس امیدوار ہی نہیں ہیں، گھروں میں جاکر ٹکٹ بانٹ رہے ہیں،انہوں نے کہاکہ مریم صفدر، اب آزاد کشمیر میں بھی آپ کو شکست نظر آرہی ہے اسی لئے شور شروع کر دیا ہے، مریم کی یہ ہی کارکردگی ہے کہ وہ نواز شریف کی صاحبزادی ہیں، کوئی سیاسی جدوجہد ان کے حصے میں نہیں آئی، فرخ حبیب نے کہاکہ کشمیری عوام کو پتہ ہے کہ انہوں نے پی ٹی آئی کی حکومت لانی ہے، گلگت بلتستان میں عوام نے پی ٹی آئی کو مینڈیٹ دیا ہے آج وہاں ریکارڈ ترقیاتی کام ہورہے ہیں، فرخ حبیب نے دعوی کیاکہ کشمیر میں بھی پی ٹی آئی کی حکومت بنے گی،عمران خان کشمیریوں کی امنگوں پر پورا اتریں گے، بلاول اور مریم کی ایک دوسرے کے ساتھ چند دن بھی نہیں بن سکی،دونوں اپنے ابو کی چوری بچانا چاہتے ہیں،جنہوں نے پنجاب،سندھ اور کشمیر میں کرپشن کی ہو وہ کسی الیکشن میں کامیاب نہیں ہوسکتے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38