بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی ہمشیرہ ،عظیم سیاسی رہنما،مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کو ہم سے بچھڑے 54 سال بیت گئے۔وہ 31جولائی 1893 کو کراچی میں پیدا ہوئیں۔ فاطمہ جناح نے ابتدائی تعلیم بمبئی سے حاصل کی۔1922 میں ڈینٹسٹ کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد بمبئی میں ڈینٹل کلینک کھول کر پریکٹس شروع کردی، اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے گھریلو اور سیاسی زندگی میں قائد اعظم محمد علی کا ساتھ دینا شروع کردیا۔محترمہ فاطمہ جناح ہر مقام اور ہر میدان میں خواتین کو مردوں کے شانہ بشانہ دیکھنے کی خواہاں تھیں وہ جب تک زندہ رہیں انہوں نے خواتین کی ہر طرح سے حوصلہ افزائی کی۔ محترمہ فاطمہ جناح کی بدولت برصغیر کی خواتین بھی تحریک پاکستان میں شامل ہوئیں۔قیام پاکستان کے لیے انتھک کوششوں پر قوم نے انہیں مادر ملت کا خطاب دیا۔فاطمہ جناح 9جولائی 1967 کو انتقال کرگئیں ۔ انہیں کراچی میں سپرد خاک کیا گیا
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024