پاکستان کرکٹ ٹیم اسکواڈ کا تیسرا گروپ انگلینڈ روانہ ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پاکستان اسکواڈ کے تیسرے گروپ میں کرکٹر عمران خان، کاشف بھٹی، حیدر علی اور مساجر ملنگ علی شامل ہیں، یہ تینوں کرکٹرز اور مساجر براستہ دبئی سے لندن جائیں گے۔ کرکٹرز اورمساجر لندن پہنچنے پر لندن سے بذریعہ بس انگلینڈ کے شہر ووسٹر جائیں گے۔جہاں پاکستانی کرکٹ ٹیم کا 26 رکنی اسکواڈ پہلے ہی موجود ہے۔ کھلاڑیوں اور مساجر کے دو بار کوروناٹیسٹ منفی آنے پر کرکٹرز اور مساجر انگلینڈ روانگی کےاہل ہوئے ہیں ۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق فاسٹ بالرحارث رؤف کورونا کے 2 ٹیسٹ منفی آنے کے بعد انگلینڈ روانگی کےاہل ہوں گے جبکہ شعیب ملک کو تاخیر سے اسکواڈ جوائن کرنے کی پہلے ہی اجازت دی چا چکی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 5اگست سے ہو گا، دونوں ممالک کے درمیان 28 اگست سےیکم ستمبر تک ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیز بھی کھیلی جائے گی ۔انگلش کرکٹ بورڈ کے مطابق یہ تمام میچز بغیر کراوڈ کے، بائیو سیکیور ماحول میں کھیلے جائیں گے ۔ پاکستان کیخلاف سیریز سے قبل انگلش ٹیم ویسٹ انڈیز اور آئرلینڈ سے بھی سیریز کھیلے گی۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024