امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کانیے ویسٹ کے اس اعلان کو کہ وہ صدارتی انتخاب لڑ رہے ہیں "انتہائی دلچسپ" قرار دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق امریکی پاپ گلوکار کانیے ویسٹ نے امریکا کے یوم آزادی کے موقع پر صدارتی الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تھا ۔جس کے بعد امریکی گلوکار کانیے ویسٹ کے اس دعوے کہ ' وہ ٹرمپ کے خلاف انتخاب لڑیں گے ۔ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ " یہ بہت دلچسپ ہے ، اگر اس نے ایسا کیا تو اسے چار سالوں میں کیا ہونے والا ہے تو اس کو ٹرائل سے گزرنا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ ویسٹ کو کچھ ریاستوں میں اندراج کروانے میں بہت دیر ہوچکی ہے اور اس کے پاس صدارتی امیدوار کے طور پر رجسٹر ہونے کے لیے انفراسٹرکچر کی کمی ہے ۔
ٹویٹر پرویسٹ کی طرف سے امریکہ میں ہونے والے صدارتی انتخاب میں حصہ لینے کی ٹویٹ کو نصف ملین بارری ٹویٹ کیا گیا اور ایک ملین صارفین نے اسے "پسند" کیا ۔ کانیے ویسٹ نے ٹوئیٹر پر لکھا کہ میں ریاستہائے متحدہ امریکہ کے لیے صدر کا انتخاب لڑ رہا ہوں ، ہمیں اب خدا پر بھروسہ کرتے ہوئے ، اپنے وژن کو متحد کرنے اور اپنے مستقبل کی تعمیر کا ادراک کرنا ہوگا۔
کانیے ویسٹ مشہور رئیلٹی اسٹار کم کارڈیشیان کے شوہر ہیں، ویسٹ اور ان کی معروف بیوی کم کاردیشین بھی وائٹ ہاؤس کا دورہ کرچکے ہیں۔یہ پہلا موقع نہیں جب پاپ گلوکارنے دعوی کیا ہے کہ وہ وائٹ ہاؤس کے لئے انتخاب لڑ رہے ہیں۔ 2015 کے ایم ٹی وی ویڈیو میوزک ایوارڈز میں بھی ویسٹ نے کہا تھا کہ انہوں نے 2020 میں صدر کے عہدے کا انتخاب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ لیکن گزشتہ نومبر میں انہوں نے بہت وثوق سے یہ کہا کہ وہ 2024 کے انتخابات میں حصہ لیں گے۔ آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑنے کے لئے ویسٹ کو ایک مقررہ تاریخ تک دستخط جمع کرنے اور ریاستوں میں اندراج کرنا ہوگا۔ ڈیڈ لائن پہلے ہی کچھ بڑی ریاستوں میں گزر چکی ہے لیکن میوزک اسٹار کے پاس تکنیکی طور پر بہت سے دوسرے لوگوں کو قائل کرنے کا وقت ہوگا۔امکان ہے کہ اس سال کا مقابلہ ریپبلکن پارٹی کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹ جو بائیڈن کے مابین ہے ۔
کم کاردیشن نے امریکی پرچم کے ساتھ صدارتی انتخاب کے بارے میں اپنے شوہرویسٹ کے بیان پر ٹویٹ بھی کیا اوروہ مکمل طور پر ان کی حمایت میں کھل کر سامنے آئی ہیں ۔ انہوں نے حالیہ برسوں میں کرمنل جسٹس میں اصلاحات کے لئے امریکی تحاریک میں ایک اہم کردار ادا کیا ہے اورانہوں نے متعدد قیدیوں کو رہا کرنے کے لئے صدر ٹرمپ کوقائل کیا ہے۔ دوسری جانب امریکا کی کار بنانے والی ایک بڑی معروف کمپنی نے بھی کانیے ویسٹ کی حمایت کا بھی اعلان کیا ہے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024