لاہور( سپورٹس رپورٹر ) پاکستان فٹبال فیڈریشن نارملائزیشن کمیٹی کی جانب سے سپین کے ڈینیل لیمونیس کو پی ایف ایف کا ٹیکنیکل ڈائریکٹر مقرر کردیا گیاہے۔ لیمونیس سابقہ طور پر سپین کے لا لیگا کلب ایتھلیٹکو میڈرڈ سے منسلک تھے اور اس کلب کی لاہور میں واقع اکیڈمی کے مینیجر اور ہیڈ کوچ کے طور پر ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے۔ لیمونیس، جو کہ یو ایفا پرو لائسنس ہولڈر ہیں، ایتھلیٹکو سے پہلے دیگر ہسپانوی کلبز, بی الخصوص رایو ویلیکانو کے ساتھ بھی منسلک رہے ہیں۔ ٹیکنیکل ڈائریکٹر کے طور پر لیمونیس پاکستان میں فٹبال کی آن گراؤنڈ ترقی کے لیے حکمت عملی پر کام کریں گے۔ پی ایف ایف این سی چیرمین حمزہ خان کا لیمونیس کی تقرری کے حوالے سے یہ کہنا تھا کہ ان کو یقین ہے کہ لیمونیس کے آنے سے پاکستان میں فٹبال کا کھیل پنپ سکے گا۔ لیمونیس کے مطابق پاکستان میں فٹبال کی ترقی کے ان گنت مواقع ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوچز، پلیرز اور فیڈریشن متحد ہو کر پاکستان فٹبال کے لیے ایک روشن مستقبل تشکیل دے سکتے ہیں-
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024