درگاہ حضرت سخی سرور کی اراضی پر قبضے ‘ سیکرٹری اوقاف نے محکمہ انٹی کرپشن سے تفصیل مانگ لی
سخی سرور (نامہ نگار) سیکرٹری اوقاف لاہور ڈاکٹر ارشاد حسین نے انٹی کرپشن کو ناجائز قابضین سے اراضی واگزار اور مزید تجاوزات کی روک تھام کے لئے مدد درکار کی جس پر انٹی کرپشن افسران ڈیرہ غازیخان نے اوقاف افسران تفصیلات طلب کر لیں درگاہ حضرت سخی سرور کا بیرونی احاطہ جس پر رواں سال خودمحکمہ کا 50 لاکھ بھی خرچ ہو چکا ہے چاردیواری سمیت زائرین کے بیٹھنے کے لئے سیٹوں پربھی قبضے جما رکھے ہیں۔