اداکارہ ہیلی بیری کا سوشل میڈیا پر بے حد تنقید کے بعد نئی فلم میں مخنس کا کردار ادا کرنے سے انکار
آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ ہیلی بیری نے سوشل میڈیا پر بے حد تنقید کے بعد نئی فلم میں مخنس کا کردار ادا کرنے سے انکار کر دیا۔اداکارہ ہیلی بیری نے اپنے آن لائن لائیو انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ نئی فلم میں مخنس مرد کا کردار ادا کر سکتی ہیں،ایک ایسی عورت جو مرد بن جاتی ہے،مذکورہ ریمارکس کے بعد ہیلی کو سوشل میڈیا پر زبردست تنقید کا سامنا کرنا اور انہیں باور کرایا گیا کہ جس کردار کی اصل بارے ان کا علم محدود ہے وہ اسے کیوں ور کیسے ادا کر سکیں گی۔ہیلی نے اپنے ٹویٹ میں اس کردار سے دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ٹرانسجنڈر کمیونٹی اپنی کہانیاں خود بیان کرنے کا حق رکھتی ہیں وہ ان کی نمائندگی کے قابل نہیں ہیں،وہ اپنی غلطی کو تسلیم کرتی ہیں انہوں نے اس تنقید سے بہت کچھ سیکھا اور سمجھا ۔انہوں نے کہا کہ یہ کردار کسی مخنس اداکار کو ہی دیا جائے تو اچھا رہے گا۔