دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک کروڑ 19 لاکھ 54ہزار942ہو گئی جبکہ 5 لاکھ 46 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے ۔
دنیا بھر میں مہلک وبا کے وار تھم نہ سکے ، مہلک وبا کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک کروڑ 19 لاکھ 54 ہزار942 ہو گئی جبکہ 5 لاکھ 46 ہزار سے زائد افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ امریکا میں مریضوں کی تعداد 30 لاکھ 97 ہزار سے زائد جبکہ اموات کی تعداد ایک لاکھ 33 ہزار سے زائد ہوچکی ہے ۔ برازیل میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد66 ہزار 868 جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 16 لاکھ سے زائد ہو گئی۔ بھارت کورونا سے متاثرہ ممالک میں تیسر ے نمبر پرہے جہاں کورونا کیسز کی تعداد 7لاکھ 43 ہزار سے زائدہوچکی ہے جبکہ 20ہزار653 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔
روس کورونا سے متاثرہ ممالک میں چوتھے نمبر پر آچکا ہے ، کورونا وائرس سے ہلاکتیں 10 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہیں جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 94ہزار سے زائد ہو گئی۔ پیرو میں 10,952 ہلاکتیں جبکہ کیسز کی تعداد 309,278 ہوچکی ہے ۔ اسپین میں کورونا کی دوسری لہرآئی ہے ۔ اسپین میں 28 ہزارسے زائدافراد موت کے منہ میں چلے گئے۔ سپین میں کوروناسے متاثرہ افراد کی تعداد2 لاکھ 99 ہزار سے زائد ہے۔ چلی میں 301,019 کیسز جبکہ 6,434 افراد لقمہ اجل بن گئے۔ برطانیہ میں کورونا سے 44 ہزارسے زائد افرادہلاک جبکہ 286,349 افراد متاثرہیں۔
میکسیکو میں 268,008 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اموات کی مجموعی تعداد 32 ہزار سے زائد ہوچکی ہے ۔ ایران میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 2لاکھ 45 ہزارسےبڑھ گئی ہے جبکہ اموات کی تعداد11931تک جاپہنچی ہے ۔ سعودی عرب میں 1,968جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 213,716ہوچکی ہے ۔ اٹلی میں کورونا سے 34 ہزارسےزائد افرادہلاک جبکہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 41 ہزار سے تجاوز کرگئی۔
ترکی میں 5 ہزارسے زائدافراد موت کے منہ میں چلے گئے جبکہ 207,897 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔ جرمنی میں 9ہزار، فرانس میں 29ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں ، بیلجیم 9,774کینیڈا میں 8,711 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ۔ دنیا بھر میں کورونا سے 69لاکھ سے زائد فراد صحت یاب ہوچکے ہیں ۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024