پی سی بی کے تمام دفاتر 2ہفتے کے وقفہ کے بعد دوبارہ کھل گئے
لاہور (اسپورٹس رپورٹر ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے تمام دفاتر 2ہفتے کے وقفہ کے بعد دوبارہ کھل گئے ہیں۔ تاہم دفتر کھلنے پر پی سی بی کے حکام نے صرف ضروری سٹاف کو طلب کیا ہے۔ یہ بھی طے پایا ہے کہ دفاتر میں موجود اسٹاف سے ملاقات کے لئے آنیوالوں کو سکریننگ کے بعد داخلے کی اجازت دی جائے گی۔