گیسٹرو کے 8مریض ڈسٹرکٹ ہسپتال خانیوال منتقل
خانیوال (نمائندہ نوائے وقت ) ڈسٹرکٹ ہسپتال میں گیسٹرو مرض میں مبتلا8افراد منتقل تفصیل کے مطابق گزشتہ روز خانیوال اور گردونواح علاقوں میں گیسٹرو مرض میں مبتلا8افراد ڈسٹرکٹ ہسپتال لائے گئے جنہیں ریسکیو1122اور دیگر ذرائع سے لیاگیا متاثرہ مریضوں کو طبی امداد کے بعد ڈسچارج کردیاگیا متاثرہ مریضوں میں لیلہٰ،شمیم، یاسمین، یاسین، نواز، غضنفر، سراج الدین ودیگر شامل ہیں ۔