اسلام آباد : صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے قومی اسمبلی کااجلاس آج (بدھ) سہ پہرچاربجے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں طلب کیاہے۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آج سہ پہرچار بجے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔ ایوان میں اہم قومی وبین الاقوامی معاملات زیربحث آئیں گے۔ صدر مملکت کی جانب سے اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق ایک کے تحت طلب کیا ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے بھی پارلیمانی جماعتوں کے رہنماؤں کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔طلب کیے گئے اجلاس کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کریں گے۔ اجلاس آج دن ساڑھے تین بجے پارلیمنٹ ہاوس میں منعقد ہو گا۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024