کراچی: قومی احتساب بیورو (نیب) نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کوآج طلب کر رکھا ہے ۔وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو جعلی اکاؤنٹس اور سندھ سولر روشن کیس میں طلب کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے جعلی اکاؤنٹس اورسندھ روشن پروگرام کرپشن کیس میں قومی احتساب بیورو کے سامنے پیر کو پیش ہونے سے معذرت کر لی تھی ، جس کے بعد نیب نے مراد علی شاہ کو آج دوبارہ طلب کرلیا ہے۔ وزیراعلی سندھ کو 28 سوالات پر مشتمل سوالنامہ بھجوایا گیا تھا جسکے جوابات مانگے گئے ہیں۔ مراد علی شاہ کو آج نیب نے اولڈ ہیڈکوارٹر پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔
نیب نے جعلی اکاؤنٹس ، سندھ سولر روشن کیس میں وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کو 6جولائی کو طلب کر رکھا تھا ۔ وہ اس سے پہلے دومرتبہ پیش ہوچکے ہیں ۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38