پیپلز پارٹی کے رہنما علی حیدرگیلانی‘ خواجہ رضوان عالم و دیگر آج پریس کانفرنس کرینگے
ملتان (سپیشل رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماوں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی و ایم پی اے سید علی حیدر گیلانی، خواجہ رضوان عالم آج 3 بجے دوپہر بلاول ہاوس ملتان میں صوبہ جنوبی پنجاب کے ایشو پر اور موجودہ سیاسی صورتحال پر اہم پریس کانفرنس کریں گے۔