سکھر میں ٹریفک جام کا مسئلہ حل نہ ہوسکا‘ عوام پریشان
سکھر(بیورو رپورٹ)شہر کے کاروباری و تجارتی مراکز میں ٹریفک جام کا مسئلہ حل نہ ہوسکا ، تاجروں سمیت آنے جانے والے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ۔تفصیلا ت کے مطابق سکھر شہر کے مختلف کاروباری و تجارتی مراکز میں ٹریفک جام کا مسئلہ حل نہ ہو سکا ہے جس کی وجہ سے شہر کے مختلف کاروباری و تجارتی مراکز ، پان منڈی ، سبزی منڈی ، اناج منڈی ، نشتر روڈ ، فرئیر روڈ ، شاہی بازار ، تھلہ ، نیم کی چاڑی ، مینارہ روڈ ، شالیمار روڈ ، گھنٹہ گھر ، مہران مرکز ، غریب آباد و دیگر علاقوں میں ٹریفک جام نے شہریوں سمیت وہاں کے دکانداروں کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے۔ دکانداروں نے بالا حکام سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں ٹریفک جام کا نوٹس لیتے ہوئے ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے موئثر اقدام کئے جائیں ۔