محکمہ آبپاشی پنجاب کی شدید بارشوں کے باعث ممکنہ سیلاب کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے احتیاطی تدابیر
پنجاب کے محکمہ آبپاشی نے صوبے میں شدید بارشوں کے باعث ممکنہ سیلاب کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے احتیاطی تدابیر کی ہیں۔
آبپاشی کے وزیر سردار محسن لغاری او ر سیکرٹری آبپاشی ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے ممکنہ سیلاب سے نقصانات سے بچائو کیلئے کئے گئے پیشگی حفاظتی اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے خانکی بیراج کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران صوبائی وزیر کو صوبے میں سیلاب کی کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے محکمہ جاتی اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ وزیر آبپاشی قادر آباد کا دورہ بھی کریں گے۔