وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس نے کہاہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پاس عوامی اجتماعات کے انعقاد کی صلاحیت نہیں ہے۔
آج ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ مریم نواز منڈی بہائوالدین میں جلسہ عام منعقد نہیں کرسکیں تاہم یہ صرف ایک کارنرمیٹنگ تھی۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اب ورکرز کنونشن کااہتمام کررہی ہے کیونکہ اسے اب عوامی جلسوں کے انعقاد کے لئے ریونیوافسروں، انتظامیہ اور پولیس کی مددحاصل نہیں ہے