صوبہ بھر میں 24 گھنٹوں میں 823ٹریفک حادثات،6افراد جاں بحق ،939زخمی
لاہور(نامہ نگار)صوبہ بھر میںگذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران 823ٹریفک حادثات میں6ا فراد جاں بحق جبکہ939زخمی ہوگئے۔ ٹریفک حادثات میں ڈرائیوز،کم عمرڈرائیورمسافراورپیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔ صوبائی دارالحکومت لاہور187متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد 76حادثات میں91متاثرین کے ساتھ دوسرے جبکہ ملتان60حادثات میں70متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ ٹریفک حادثات کے کل945متاثرین میں731مرد اور214خواتین شامل ہیں،جبکہ زخمی ہونیوالوں میں171افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور 494افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان ہے، حادثات میں638موٹر سائیکلز،125آٹو رکشے ،86موٹر کاریں،33وین13مسافربسیں ،23ٹرک اور114دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔