مریم نواز شریف نےھارلے سٹریٹ کلینک کے باہر اپنے پاکستان آنے کے فلائٹ پلان کے بارے میں میڈیا کو اگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ وہ نواز شریف کے ہمراہ بروز جمعہ اتحاد ائرویز کی فلائٹ نمبر EY، 018 لندن سے بارہ جولائی جمعرات کی شام 8:45 روانہ ہونگے اور جمعہ کے روز صبح سات بجے ابو ظہبی پہنچیںگے، پھر 13 جولائی بروز جمعہ کو فلائٹ نمبر EY: 243 سے دو بج کر دس منٹ پرپاکستان کیلئے روانہ ہوں گے، شام 6:25 پر لاہور ائر پورٹ پر پہنچیں گے، لوگوں کے ہمراہ جانے کے سوال پر انہوں نے بتایا کے سینکڑوں لوگوں نے ساتھ جانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے-
کیپؔٹن صفدر کی گرفتاری کے بارے میں مریم نواز نے کہا کہ ہماری طرح کے لاکھوں کروڑوں لوگ " ووٹ کو عزت دو" کے جھنڈے کے نیچے مارچ کررہے ہیں، ہم اس کا ایک ادنی سا حصہ ہیں، گرفتاری یا کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے، صفدر صاحب بھی میں صاحب کے ایک سپاہی ہیں اور مجھے خوشی ہے کہ انہوں نے شیر کیطرح دلیرانہ طریقے سے اپنی گرفتاری پیش کی ہی -
ایک اورسوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں مریم نواز ہوں مجھے بے نظیر صاحبہ کے ساتھ نہ ملایا جائے میں اس بات کا اعتراف کرتی ہوں کہ ان کی ایک لمبی جدوجہد ہے میر ا ان سے موازنہ نہ کیا جائے_
مریم نواز نے مزید کہا کہ میاں صاحب کے کے ساتھ ناانصافی در انصافی نے لوگوں کا جگا دیا ہے اور وہ 25 جولائی کو ووٹ ڈال کر بدلہ لیں گے-