پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کے لوگ الگ صوبہ کا مطالبہ کررہے ہیں‘ ہم ایسا پاکستان بنائیں گے جس میں کمزور طبقہ اوپر آئے‘ ملک میں پینے کا صاف پانی میسر نہیں ہے‘ یہ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ کمزور لوگوں پر پیسہ خرچ کرے‘ ملک میں ڈھائی کروڑ بچے سکولوں سے باہر ہیں اگر ہمیں موقع ملا تو پاکستان کی تقدیر بدل دیں گے. استحکام پاکستان کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ قائد اعظم جانتے تھے کہ کانگریس صرف ہندوﺅں کی آزادی چاہتے تھے سب سے پہلے چوہدری رحمت علی نے پاکستان بنانے کی بات کی اگر ہمیں موقع ملا تو چوہدری رحمت علی کا پاکستان بنائیں گے۔ اﷲ کا شکر ہے کہ ہمیں قائد اعظم جیسی شخصیت ملی نبی کریم نے مدینہ کو فلاحی اسلامی ریاست بنایا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں پینے کا صاف پانی میسر نہیں ہے ‘ جنوبی پنجاب کا بجٹ لاہور پر خرچ ہوتا ہے ڈھائی کروڑ بچے سکولوں سے باہر ہیں۔ ہم ایسا پاکستان بنانا چاہتے ہیں جس میں عدل و انصاف ہو ریاست کی ذمہ داری ہے کہ کمزور لوگوں پر پیسہ خرچ کرے۔ باہر کی ممالک میں لوگوں میں انسانیت ہے جو قوم اپنے ہیروز کو بھول جاتی ہے ان کا کوئی مستقبل نہیں ہوتا۔ معذور افراد کو مغربی ممالک میں تمام سہولیات دی جاتی ہیں اگر ہمیں موقع ملا تو پاکستان کی تقدیر بدل دیں گے ہم ایسا پاکستان چاہتے ہیں جس میں کمزور طبقہ اوپر آئے۔ جنوبی پنجاب کے لوگ الگ صوبے کا مطالبہ کررہے ہیں۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024