سابق وزیرعظم نوازشریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر نے نیب کو گرفتاری دینے کا اعلان کردیا اور کہا کہ پارٹی فیصلہ کے مطابق کسی اور شہر سے گرفتاری دینے جارہا ہوں ، مسلم لیگ ن ہزارہ ڈویژن سے کلین سویپ کرے گی ۔ کیپٹن صفدر نے آڈیو بیان جاری کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کے داماد کیپٹن ر صفدر کی ایون فیلڈ ریفرنس میں ایک سال قید کے فیصلہ کے بعداب تک گرفتاری عمل میں نہیں آئی ، نیب کی ٹیمیں ان کے آبائی علاقے میں پہنچنے کے باوجود انہیں تاحال گرفتار نہیں کرسکیں ۔ کیپٹن صفدر نے حلقہ کے عوام کے نام جاری ایک آڈیو پیغام میں آج گرفتاری پیش کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں آج گرفتاری پیش کروں گا۔ گرفتاری پیش کرنا میری غیرت کا تقاضا ہے ۔پارٹی فیصلہ کے مطابق کسی اور شہر سے گرفتاری دینے جارہا ہوں ۔ کیپٹن ر صفدر نے ضلع مانسہرہ کے عوام سے اپنے بھائی سمیت تمام مسلم لیگی امیدواروں کو کامیاب کرانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا سردار محمد یوسف کی قیادت میں ضلع مانسہرہ سے مسلم لیگ ن کو 2013 طرح کامیاب بنائیں ۔میں مسلم لیگ ن کا ادنی کارکن ہوں اور اس کے لیے ووٹ مانگتا ہوں۔ مسلم لیگ ن ہزارہ میں کلین سویپ کرے گی۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024