متحدہ قومی موومنٹ کے بانی رہنما ﺅ ں میں شامل سلیم شہزاد لندن میں انتقال کر گئے،سلیم شہزاد گردے اور جگر کے سرطان میں مبتلا تھے، امکان ہے کہ سلیم شہزاد کی میت کو پاکستان نہیں لایا جائے گا ۔ اتوار کو متحدہ قومی موومنٹ کے بانی رہنما ﺅ ں میں شامل سلیم شہزاد لندن میں انتقال کر گئے،سلیم شہزاد گردے اور جگر کے سرطان میں مبتلا تھے جس کے علاج کے لئے وہ لندن کے ایک اسپتال میں زیرعلاج تھے۔ سلیم شہزاد کے اہلخانہ کے مطابق وہ 2015 سے جگر اور گردے کے کینسر میں مبتلا تھے جنہیں چند روز قبل طبیعت بگڑنے پر مغربی لندن کے ایک اسپتال میں علاج کے لیے لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے 36 گھنٹے انتہائی اہم قرار دیے تھے۔ امکان ہے کہ سلیم شہزاد کی میت کو پاکستان نہیں لایا جائے گا اور مرحوم کے لواحقین لندن میں بھی تدفین پر غور کر رہے ہیں۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024