انتخابی ضابطہ اخلاق کی ورزی پر چیئرمین پاکستان تحریکانصاف عمران خان اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو نوٹس جاری کردیاگیا۔اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے اشتہاری مہم میں الیکشن کمیشن کے ضابطہاخلاق کی خلاف ورزی پر عمران خان اور شاہد خاقان عباسی سمیت 13 امیدواروں کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے۔ دیگر امیدواروں میں اسد عمر، شکیل انجم، ڈاکٹر طارق فضلچوہدری، میاں اسلم، زبیر فاروق، چوہدری رضوان سیفی، راجہ خرم نواز، افضلکھوکھر، راجہ عمران اشرف، ڈاکٹر محمد امجد چوہدری اور سید سبط الحسن شاہ شاملہیں۔ضلعی انتظامیہ نے ان افراد کو 24 گھنٹے کے اندر خلاف قانون اشتہارات ہٹانےکا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر 24 گھنٹے میں اشتہارات نہ ہٹائے گئے تو قانونیکارروائی کیلئے کیس الیکشن کمیشن کو بھیج دیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن نے ضابطہاخلاق پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی مانیٹرنگ آفیسرز تعینات کیے ہیںجو قانون کی خلاف ورزی کی فوری رپورٹس جاری کرتے ہیں.
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024