ایشین مارکیٹس میں ربڑ کے نرخوں میں اتار چڑھا ئو
ٹوکیو (اے پی پی) ایشین مارکیٹس میں ربڑ کے نرخوں میں اتار چڑھائو رہا جس کی وجہ مستحکم ایشین سٹاک اور امریکا چین تجارتی کشیدگی میں اضافہ ہے۔ ٹوکیو کموڈٹی ایکسچینج میں خام ربڑ کے دسمبر کے لیے سودے 1.9 ین بڑھ کر 171.4 ین (1.55 ڈالر) فی کلوگرام پر بند ہوئے۔ شنگھائی فیوچر ایکسچینج میں خام ربڑ کے ستمبر کے لیے سودے 5 یوان کم ہوکر 10335 یوان (1555 ڈالر) فی ٹن پر بند ہوئے۔