الیکشن حق اور باطل قو توں کے در میان معر کہ ثا بت ہو گا ،میاں اسلم
اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) متحدہ مجلس عمل کے اُمیدوار برائے قومی اسمبلی این اے 53,54میاں محمد اسلم نے کہا ہے ک ہم منتخب ہوکرعوامی خد مت کا سلسلہ حسب سابق جا ری رکھیں گے ۔عوامی مسائل کے حل کے لیے ہمارے دروازے پہلے بھی کھلے تھے اور ہمیشہ کھلے رہیں گے۔ آئندہ الیکشن قوم کے مستقبل کا تعین کر یں گے عوام برادری قبیلے کی سیاست سے بالا تر ہو کر اپنے ووٹ کا درست استعمال کے ذریعے اپنی اپنا اور نئی نسل کے مستقبل کو محفوظ بنائیں،انھوں نے کہاعوام اپنے ووٹ دینے کے کلچر کو بھی تبدیل کریں اور ایک بار پھر چو روں اور لٹیروں کو ووٹ دیا گیا تو ملک میںخو شحالی کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتے گا۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے این اے بائو ن کے اُمیدوار بر ائے قومی اسمبلی راجہ بلال فیصل کی انتخابی مہم کے تحت منعقدہ ورکر کنو نشن سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔اس موقع پر راجہ بلال فیصل ، مولا نا عطاالرحمن ، مولانا عبدالرئوف ، محمد کاشف چوہدری اور دیگر نے بھی خطا ب کیا ۔میاں محمد اسلم نے کہا آئندہ الیکشن حق اور باطل قو توں کے در میان معر کہ ثا بت ہو گا اور غریب دشمنوں کے لیے یہ آخری الیکشن ثابت ہوگا۔قوم 25جولائی کوو ووٹ کی پر چی کے ذریعے عوام کو محرومیوں کا شکار کر نے والوں کو مسترد کر دے ۔انھوں نے کہاسابق حکمرانوںنے عوام کو غربت ، مہنگائی، بے روزگاری اور لوڈشیدنگ کے تحفے دیے ہیں ، لوگ تنگ دستی اور غربت کے ہاتھوں اپنے خودکشیوں پر مجبور ہوچکے ہیں۔انھوں نے کہامتحدہ مجلس عمل کے اُمیدوار اُمید کی کر ن بن کر میدان عمل میں مو جو د ہیں ضرورت اس بات کی ہے کہ عوام اپنے مسائل کے حل کے لیے ہمارہ ساتھ دیں ۔