پشاور موڑ سے اسلام آباد نیو ائرپورٹ میٹرو بس منصوبہ فنڈکی کمی کا شکار
اسلام آباد(عدیل اختر) پشاورموڑ سے نیو اسلام آباد انٹر نیشنل ایئر پور ٹ تک رسائی کی غر ض سے بنایا جانے والا میٹروبس منصوبہ فنڈز کی کمی کا شکار ہو گیا۔کل چار پیکج میں سے صرف دو پر ادھورا کام کر کے چھوڑا دیا گیا۔باقی دو پیکج اگلی گورنمنٹ کے حوالے کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق پشاور موڑ سے نیو اسلام آباد ا ئیر پور ٹ تک کل لمبا ئی پچیس کلو میٹر ہے۔ میٹرو بس منصوبہ کل چار پیکج پر مشتمل ہے ۔ اس میں اسٹیشن کی تعداد نو ہے اور اس پیکج پر پچھلے دنوں کام ہور ہا تھا مگر اب خا مو شی سے سارا کام ٹھپ کر دیا گیا ہے۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھا رٹی اور سی ڈی اے نے بھی اربوں روپے ما لیت کے اس منصوبے سے ہا تھ کھینچ لیا ہے جس کے بعد میٹرو بسیں بھی اب این ایچ اے کو ہی خریدنے کا کام دے دیا گیا ہے۔ اب یہ منصوبہ مکمل طور پر این ایچ اے کے حوالے کر د یا گیا ہے۔ کل پچیس کلو میٹر طو یل میٹرو بس منصوبہ میں کل آٹھ پل ،چودہ انڈر پا سز، اور اٹھائیس کھالے ہیں۔اس منصوبہ میں کل چارپیکج ہیں جن میں پیکج ون کی لمبا ئی آٹھ کلو میٹر ہے،اور پیکج ٹو کی لمبائی چار کلومیٹر،پیکج تھری کی لمبائی بھی آٹھ کلو میٹر،جبکہ پیکج فور کی لمبا ئی سا ڑھے پا نچ کلو میٹر ہے۔پہلا پیکج پشاور موڑ سے نسٹ،دوسرا پیکج نسٹ سے جی ٹی روڈ تک،تیسرا پیکج جی ٹی روڈ سے موٹر وے ا نٹر چینج،اورچو تھا پیکج نیو اسلام آباد ایئر پور ٹ تک ہے۔پیکج ون پر پچپن فیصد کام ہو چکاہے،جبکہ پیکج ٹو پر تیس فیصد کام مکمل ہو چکا ہے،پیکج تھری پر بیس فیصد کام ہو گیا ہے،اور پیکج فور پر ستر فیصد کا م مکمل ہو چکا ہے۔اس پرو جیکٹ میں کل نو ا سٹیشن ہیں، جن کے نام ا ین ایچ اے،جی ٹین اسٹیشن،نسٹ ا سٹیشن، جی ون اسٹیشن،جی ٹی روڈ اسٹیشن،بھڈانا کلان ،ایم ون۔ایم ٹو جنکشن اسٹیشن ہیںاور آخری اسٹیشن ایئر پورٹ ہے۔آئندہ مالی سال کے سرکاری شعبہ کے تر قیاتی پرو گرا م(پی ایس ڈی پی) میں موا صلا ت ڈو یژن کے جاری تر قیا تی منصوبو ں کے لئے مجموعی طور پر آٹھ ارب ننا نوے کروڑ بہتر لا کھ چا لیس ہزار روپے مختص کئے ہیں، جس میں وفاقی درا لحکومت ، پشاورموڑ سے نیو اسلام آباد انٹر نیشنل ائیر پورٹ ، میٹرو بس سروس اور اس سے منسلک تر قیا تی کا موں کیلئے خصوصی طور پر سا ڑھے چا ر ارب روپے کی رقم تومختص کر دی گئی تاہم اس منصوبے پر کا م کی رفتا ر انتہائی سست ہو نے سے جڑوا ں شہروںکے لئے ائیر پور ٹ پہنچنا و با ل جا ن بن گیا ہے اور ائیر پورٹ تک میٹرو بس کی رسا ئی میں تا خیر ہونے سے مسا فر ذلیل و خوار ہو رہے ہیں۔میٹرو بس منصوبہ کے کا م میں تا خیر ہو نے کی وجوہات میں فنڈز میں کمی ، گور نمنٹ کی تبدیلی اور دیگر سیاسی وجوہات شامل ہیں ۔امید ہے جلد ہی کام شروع ہو جا ئے گا ، اس سا ل کے آ خر تک کام مکمل ہو جا ئے گا ، میٹرو بسیں چل پڑ یں گی اور عوام کو درپیش مشکلات کا خاتمہ ممکن ہو پائے گا ۔